بھارتی ڈرون پاکستان میں گرا نہیں بلکہ اتارا گیا ہے، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)سینئر دفاعی تجزیہ کار عبداللہ حمید گل نے کہا ہے کہ بھارت کا ڈرون پاکستانی حدود میں گرا نہیں ہے بلکہ فورسزنے ڈرون کا کنٹرول سنبھال کر ڈرون اتار لیا۔

اپنےوی لاگ میں عبداللہ حمید گل کا کہنا تھا کہ بھارت ڈرون کی واپسی کیلئے ترلے کر رہا ہے اور اس کیلئے بھارت کی جانب سے ڈی جی ایم او لیول پر بات چیت کا بھی عندیہ دیا گیا ہے ، بھارت کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ ڈرون معمول کی ٹریننگ کیلئے اڑایا گیا تھا اور ٹیکنیکل خرابی کے باعث پاکستانی حدود میں اترا سرا سر غلط ہے۔

بھارت کی جانب سے اس ڈرون کی واپسی کیلئے پاکستانی ہاٹ لائن پر رابطہ کیا گیا اور درخواست کی گئی کہ یہ ڈرون واپس کر دیا جائے اور پھر یہ بھی کہا کہ وہ یہ معاملہ ڈی جی ایم او یعنی ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز لیول پر اٹھائیں گے.معروف تجزیہ کار نے اس عمل کی وضاحت کی اور بتایا کہ ڈی جی ایم او لیول پر انتہائی حساس اور ہاٹ ٹاپک پر رابطہ کیا جاتا ہے،ڈرون گرنے جیسے ایشو تو معمولی ہوتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close