مطالبات پورے نہ ہوئے تو۔۔؟ تاجروں نے حکومت کو بڑی دھمکی دیدی

اسلام آباد((پی این آئی) تاجر برادری کا کہنا ہے کہ ملک گیر شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی کال پر دن بھر ایک کروڑ سے زائد دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے انجمن تاجران پاکستان کے مرکزی صدر چوہدری کاشف نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے خیبر تک مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال ہوئی جس میں ایک کروڑ سے زائد دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے ہیں.

چوہدری کاشف نے کہا کہ پانچ وزارتوں کے نمائندوں پر مشتمل وفد ہم سے مذاکرات کرے اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو خیبر سے کراچی تک تاجروں کا لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف رخ کرے گا انہوں نے کہا کہ ہم آج رات تک کا وقت دے رہے ہیں ورنہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کر دیا جائے گا تاہم کل ہڑتال نہیں ہوگی کیونکہ یہ کال صرف آج کی تھی.

پاکستان کی تاجر برادری کی کال پر بدھ کے روز ملک گیر ہڑتال کی گئی جسے سیاسی جماعتوں اور تجارتی انجمنوں کی جزوی حمایت حاصل ہے حزب اختلاف کی جماعتوں جے یو آئی (ف)، جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف نے احتجاج کرنے والے تاجروں کی حمایت کا اعلان کیا تھا اسلام آباد کی انتظامیہ نے احتجاج کے پیش نظر ریڈ زون کی طرف جانے والے راستوں کو کنٹینر رکھ کر بند کر دیا ہے.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close