عمران خان نے روپوش رہنمائوں کو گرفتاریاں دینے کی ہدایت جاری کر دی

راولپنڈی(پی این آئی)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے روپوش پارٹی رہنماؤں کو روپوشی ختم کر کے باہر نکلنے اور گرفتاریاں دینے کی ہدایت کردی۔

اڈیالہ جیل میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ میں خود قید ہوں اور باقی رہنما بھی ڈر کو چھوڑیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ روپوش رہنما گرفتاریاں دیں، ان پر جو بھی الزام ہے، اس کا سامنا کریں، گرفتاریاں دے کر عدالتوں سے ضمانتیں حاصل کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close