عمران خان کے انتہائی قریبی ساتھی اور سابق وزیراعلیٰ کے وارنٹ گرفتاری جاری

گلگت (پی این آئی)گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کے جعلی ڈگری کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

سینئر سول جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ نےعدم حاضری پر خالد خورشید کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے، عدالت خالد خورشید کے ضامن کو بھی گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔خالد خورشید کو پاکستان پینل کوڈ (PPC) کی دفعہ 419، 420، 465، 468 اور 471 کے تحت گلگت بلتستان بار کونسل سے وکالت کا لائسنس حاصل کرنے کے لیے لندن یونیورسٹی سے قانون کی جعلی ڈگری جمع کروانے کے الزامات کا سامنا ہے۔

سول مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کیے گئے عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خالد خورشید کی ضمانت قبل از گرفتاری ہوئی تھی، وزیر شاہ عالم اور نبی اللہ ضمانت کے طور پر کھڑے تھے۔عدالت نے نوٹ کیا کہ نوٹس اور موقع فراہم کرنے کے باوجود ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ضامنوں کی جانب سے دی گئی وضاحتیں غیر تسلی بخش قرار دی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں