پاکستانی شہری بینکوں میں اربوں روپے رکھ کر بھول گئے

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستانی شہری بینک اکاؤنٹس میں ایک دو نہیں پورے 97 ارب روپے رکھ کر بھول گئے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستانی شہری بینک اکاؤنٹس میں ایک دو نہیں پورے 97 ارب روپے رکھ کر بھول گئے۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ یہ بھاری رقم مختلف بینکوں کے عارضی طور پر بند ایک کروڑ 40 لاکھ اکاؤنٹس میں پڑی ہوئی ہے۔ کھاتہ داروں کو 3 نوٹس بھجوانے کے بعد فنڈز اسٹیٹ بینک کو منتقل ہوجاتے ہیں۔حکام کے مطابق لاکھوں اکاؤنٹ ہولڈرز 10 سال بعد بھی عارضی بند اکاؤنٹس فعال کرانے آتے ہیں، کمیٹی نے عارضی بند اکاؤنٹس دوبارہ فعال کرانے کیلئے اسٹیٹ بینک کی تجویز منظور کرلی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close