کیا عمران خان اوراسٹیبلشمنٹ میں کوئی رابطہ ہوا ۔۔؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

کراچی (پی این آئی) کیا عمران خان اوراسٹیبلشمنٹ میں کوئی رابطہ ہوا ۔۔؟ سینئر صحافی و تجزیہ کارمنیب فاروق نے اہم انکشاف کر دیا ۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان سےاسٹیبلشمنٹ کا کبھی کوئی رابطہ تھااور نہ ہی ہوگا۔ جلسے کو مؤخر کرنے کے لئے انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف سے رابطہ کیا تھا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے بھی شرکت کی ۔

پروگرام میں دونوں وفاقی وزراء کا کہنا تھا کہ پارلیمان نے اگر کوئی قانون سازی نہیں کرنی تو پھر اسے بند کردیں۔ افواہوں کا کوئی علاج نہیں ہے۔ ہم آئی ایم ایف پروگرام لینے کے لیے اچھی پیش رفت کررہے ہیں۔ ہم کسی سے کوئی ڈپازٹ نہیں لے رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close