پی ٹی آئی رہنما نے بلوچستان کے حالیہ واقعات کو انٹیلی جنس کی ناکامی قرار دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی)تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے بلوچستان کے حالیہ واقعات کو انٹیلی جنس کی ناکامی قرار دیا ہے۔

سینیٹ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والے واقعات انٹیلی جنس کی ناکامی ہیں،بلوچستان کا حالیہ ماحول نہ تو صوبے کے حق میں ہے اور نہ ہی پورے پاکستان کے حق میں ہے۔پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ کل بلوچستان میں 1400 کلو میٹر کے درمیان مربوط حملے کیے گئے، وزیر داخلہ بتائیں ملک میں کیا ہو رہا ہے؟اُن کا کہنا تھا کہ جس طرح یہ حکومت بنائی گئی ہے، وہ قانونی جواز سے محروم ہے، امن و امان کا براہِ راست تعلق معیشت سے ہے، ایسے حالات میں ملک میں کون سرمایہ کاری کرے گا؟

شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ تشدد کا راستہ نہیں چاہتے، معاملات کو سیاسی طور پر حل کیا جائے، ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو دیوار سے لگانے کےلیے قانون سازی کی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close