22 اگست کو اسلام آباد کا جلسہ ملتوی کرنے کیلئے کس نے رابطہ کیا؟ علی امین گنڈاپور کا بڑا انکشاف

پشاور(پی این آئی) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ 22 اگست کو اسلام آباد کا جلسہ ملتوی کرنے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے فون پر بات کرنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ اسلام آباد کا جلسہ ملتوی کرنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ نے مجھ سے رابطہ کیا تھا، مجھ سے اسٹبلشمنٹ نے نچلی سطح پر رابطہ نہیں کیا، میں وزیراعلیٰ ہوں تو مجھ سے اسی لیول کا رابطہ ہوا۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا 22 اگست کو میں نے جلسہ ملتوی کرنے سے انکار کر دیا تھا اور میں نے بانی پی ٹی آئی سے فون پر بات کرنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے کہا تھا بانی پی ٹی آئی کو میرے پاس لے کر آئیں یا میری ان سے ویڈیو کال پر بات کروائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close