پی ٹی آئی کی ایک اور قومی اسمبلی کی نشست خطرے میں پڑ گئی، الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے79گوجرانوالہ میں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر دوروز میں دوبارہ گنتی کرکے فارم 49جاری کرے،دوبارہ گنتی کے بعد کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری کیاجائے،سپریم کورٹ فیصلے میں دوبارہ گنتی کا اختیار الیکشن کمیشن کو دےچکی ہے،دوبارہ گنتی میں ریٹرننگ افسر مسترد شدہ ووٹوں کا بھی جائزہ لے،ریٹرننگ آفیسر گنتی کراکر دو روز میں رپورٹ جمع کرائے۔

الیکشن کمیشن کا حکمنامے میں مزید کہنا ہے کہ این اے79گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ احسان ورک کامیاب ہوئے تھے،مسلم لیگ ن کے ذوالفقار علی بھینڈر نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close