ڈانس پارٹی پر چھاپہ، ن لیگ کا مقامی رہنما دھر لیا گیا

لاہور (پی این آئی) پولیس نے گرین ٹائون میں ڈانس پارٹی پر چھاپہ ما کر مقامی لیگی رہنما سمیت متعدد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق تنویر نثار گجر یو سی 236سے مسلم لیگ (ن) کا چیئرمین ہے، تھانہ گرین ٹائون میں تین خواتین سمیت 12 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ریڈ کے دوران ملزمان برہنہ اور بوس وکنار و رقص کر رہے تھے، ملزمان سے ایس ایم جی رائفل، شراب اور سائونڈ سسٹم برآمد کرلیا جبکہ لیگی چیئرمین ڈانس پارٹی میں بے حیائی اور شراب نوشی کر رہا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق پولیس ریڈ کے دوران ملزمان برہنہ حالت میں تھے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے بے حیائی کا ارتکاب کیا، قانونی کارروائی ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close