قصور (پی این آئی) ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان نے معروف صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر31اگست2024ء(بروز ہفتہ) کو مقامی چھٹی کا اعلان کر دیاہے۔
معروف صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ ؒکا سالانہ تین روزہ عرس مبارک جو 30اگست 2024سے شروع ہو رہا ہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں 31اگست کو مقامی چھٹی کا اعلان کر دیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں