علیمہ خان کا سیاست میں آنے سے متعلق خبروں پر ردعمل آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی بہن علیمہ خان نے اپنے سیاست میں آنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے ۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ علیمہ خان یا بشریٰ بی بی پارٹی پر قبضہ کرنے لگی ہیں ، ہمارے پاس اتنی فرصت نہیں کہ اس دنگل میں اتریں ، بانی پی ٹی آئی نے آٹھ ستمبر کو ہر حال میں جلسےکی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چاہے بم پھٹے یا دھمکیاں ملیں ہم8تاریخ کو آ رہےہیں جلسہ کرنے کیلئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close