محسن نقوی نے عمران خان کے الیکشن سے متعلق الزامات کا جواب دیدیا

لاہور (پی این آئی) وزیرداخلہ محسن رضانقوی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے الیکشن میں سے متعلق الزامات کا جواب دیدیا۔

یاد رہے کہ عمران خان نے آج اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ محسن نقوی نے فراڈ الیکشن کروایا۔وزیرداخلہ محسن نقوی سے جب صحافی نے عمران خان کے الزامات سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ انتخابات الیکشن کمیشن نے کروائے تھے میں نے نہیں، میرا کام صرف معاونت کا تھا جو میں نے کیا، ہمارا کام امن و امان کو یقینی بنانا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں کوشش کرتا ہوں کسی سیاسی شؒخص کا جواب نہ دوں، لیکن الزام سوچ سمجھ کر لگانا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close