تحریک انصاف میں اختلافات ختم کروانے کیلئے کون میدان میں آگیا؟

پشاور(پی این آئی) سابق صدر مملکت اور تحریک انصاف کی مفاہمتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر عارف علوی خیبرپختونخوا حکومت میں ہونے والے اختلافات ختم کروانے کیلیے متحرک ہوگئے ہیں۔

پی ٹی آئی مفاہمتی کمیٹی کے سربراہ عارف علوی نے خیبرپختونخوا کے اختلافات ختم کروانے پر کام شروع کردیا اور انہیں نے مستعفی صوبائی وزیر شکیل خان سے رابطہ کر کے صوبے میں پارٹی اور حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔شکیل خان نے صدر عارف علوی کی جانب سے رابطہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اُن سے بات چیت ہوتی رہتی ہے، اب بھی پارٹی امور پر بھی بات ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سے ملاقات کی کوشش کررہے ہیں ملاقات شیڈول نہیں ہوپارہی۔

واضح رہے کہ شکیل خان کو وزیراعلیٰ نے مبینہ طور پر خرد برد کے الزامات ثابت ہونے پر کابینہ سے ہٹانے کے احکامات جاری کیے تھے جس کے بعد عاطف خان سمیت کئی رہنما شکیل خان کی حمایت میں کھڑے ہوئے تھے اور انہیں نے کرپشن کے الزامات کی تردید کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close