عمران خان کی سہولتکاری کا الزام ، اڈیالہ جیل کے کتنے ملازمین کا تبادلہ کر دیا گیا؟بڑی خبر آگئی

راولپنڈی ( پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی مبینہ سہولتکاری کے الزام میں اڈیالہ جیل کے مزید 7 ملازمین کا تبادلہ کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے 7 وارڈرز سمیت مجموعی طور پر مختلف جیلوں کے 10 وارڈرز کو تبدیل کیا گیا ہے، جن افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں ان میں ابرار قیصر، محمد جمیل، سجاد صدیق، یاسر ریاض، محمد ظہیر بھی شامل ہیں، وارڈرز کو منڈی بہاءالدین، چکوال، گجرات اور اٹک جیل تعینات کیا گیا ہے، ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے ان تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جیل انتظامیہ کو آج ہی تمام وارڈرز کو ریلیو کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے قائد اور سابق وزیراعظم عمران خان کی مبینہ سہولت کاری روکنے کیلئے جیل افسران و اہلکاروں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کرلیا گیا، راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے افسران کی جانب سے پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کی مبینہ سہولت کاری روکنے کے لیے حکام کی جانب سے عمران خان کے سیل کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی کڑی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا، فیصلے کے تحت سکیورٹی اداروں کے اہلکار سیل کے اطراف تعینات رہیں گے اور سیل کے اطراف جیل کے عملے کو ہفتہ وار تبدیل کیا جائے گا، اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت کے دوران جیل کے عملے کو صحافیوں، وکلاء اور پارٹی رہنماؤں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، جیل کے اندر رہائش پزیر اہلکاروں کی بھی مکمل تلاشی لی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close