انٹرنیٹ کی رفتار کب تک سست رہے گی؟ پی ٹی اے نے بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں صارفین کو مزید چند ہفتے سست انٹرنیٹ کا عذاب جھیلنا پڑے گا ۔

ملک میں سست انٹرنیٹ کو 21 واں روز مکمل ہوگیا جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) کی ڈیڈ لائن کل ختم ہوگی تاہم، پی ٹی اے کی ڈیڈ لائن کل پوری ہونے کے باوجود بھی انٹرنیٹ بحال نہیں ہو گا ۔پی ٹی اے حکام کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی سست روی 7 سب میرین کیبلز میں سے 2 کی خرابی کے باعث ہے اور اے اے ای 1 کیبل کی ری راؤٹنگ ایک سے دو دن میں مکمل ہونے کا امکان ہے ۔حکام نے بتایا کہ اس کے بعد انٹرنیٹ سروسز میں مزید بہتری آجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 4 کیبل کی مرمت کا مرحلہ چند ہفتوں میں مکمل ہونے کا امکان ہے اور دوسری سب میرین کیبل کی تکمیل کے بعد انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر دستیاب ہوں گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close