اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے غیر قانونی سمز کے خلاف آپریشن کے دوران 69 ہزار سمز بلاک کر دی ہیں پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ منسوخ شدہ اور جعلی شناختی کارڈوں پر جاری 69 ہزار سمز بلاک کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے یہ سمز 16 اگست کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد بلاک کی ہیں، ملک بھر سے منسوخ شدہ اور جعلی شناختی کارڈوں پر جاری سمز بلاک کی گئی ہیں۔پی ٹی اے کے مطابق بلاک کی گئی سموں کی بحالی کے لیے صارفین کو نادرا سے نئے شناختی کارڈ کا اجراء کروانا ہوگا، نئے شناختی کارڈ کے حصول کے بعد موبائل آپریٹر یا فرنچائز سے بلاک شدہ سم کو بائیو میٹرک کے ذریعے ان بلاک کروایا جا سکتا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کا کہنا ہے کہ 2017 سے قبل زائد المیعاد ہونے والے شناختی کارڈ پر جاری سمز بھی ایک ہفتے بعد بلاک کر دی جائیں گی، صارفین اپنے قومی شناختی کارڈز کی نادرا سے تجدید کروا کر ایسی سموں کو بلاک ہونے سے بچا سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں