اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن سے متعلق قانون سازی کے فیصلے کے متعلق قومی اسمبلی کے کل کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
اسلام آباد میں وفاقی حکومت نےاسلام آبادکےبلدیاتی الیکشن سے متعلق قانون سازی کافیصلہ کر لیا ہے،اسلام آبادمیں مقامی حکومت کے قیام سے متعلق حکومتی بل پیش کیا جائےگا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی لوکل گورنمنٹ اسلام آبادترمیمی بل پیش کریں گے۔حکومتی قانون سازی سے ایک بارپھراسلام آبادبلدیاتی الیکشن کےالتواکاخدشہ ہے،قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا 23 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیالیگی ارکان کا ایم پوکس کے پھیلاؤ کے خدشات پر توجہ دلاو نوٹس ایجنڈے کا حصہ ہے۔
مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی ایوان میں پیش کی جائیں گی ،قومی اقتصادی کونسل اور ایف پی ایس سی کی رپورٹس بھی پیش ہوں گی،فیڈرل بورڈ اور نیشنل بک فاؤنڈیشن کے ممبران کی تقرری کی منظوری لی جائے گی ،وفاقی تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے رجحان پر توجہ دلاو نوٹس بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں