پشاور (پی این آئی) خیبر پختونخوا کے سابق وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس شکیل خان نےعمران خان سے ملاقات کا وقت نہ ملنے پر ملاکنڈ میں جلسہ کا اعلان کر دیا۔
سوشل میڈیا پر شکیل خان نےردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مالاکنڈ میں ہونے والے جلسےمیں حکومت کی کرپشن کے تمام حقائق بیان کروں گا، انہوں نے کہا کہ اپنے ورکرز سے حلف لوں گا اگر مجھ پر ایک روپیہ کی خرد برد ثابت ہوئی تو جو سزا مجھے دینا ہو دے دیں۔مستعفی صوبائی وزیر شکیل خان نے کہا کہ میں اپنے قائد کے وژن کے مطابق نہ خود قوم کے پیسوں میں خیانت کروگا اور نہ ہی کسی اور کو کرنے دوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ عناصر کو قوم کے سامنے لاکر کھڑا کروں گا اور سارے ثبوت عوام کے سامنے رکھوں گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں