لسبیلہ (پی این آئی) ایران سے واپس آنے والے زائرین کی بس کھائی میں گرنے 11 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق زائرین کی بس کو حادثہ مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث بریک فیل ہونے کی وجہ سے بس کھائی میں گرگئی، حادثے میں 11 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے، زخمیوں اور جاں بحق افراد کی میتوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، لیویز سمیت دیگر ادارے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں، زائرئن کی یہ بس ایران سے پنجاب جارہی تھی، زائرین کا تعلق پنجاب کے علاقے لاہور اور گوجرانوالہ سے ہے۔
بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے مکران کوسٹل ہائی وے پر بس حادثے پر دلی رنج اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، صدر مملکت نے بروقت طبی امداد پہنچانے اور زخمیوں کی بھرپور دیکھ بھال کی ہدایت کی اور جاں بحق افراد کے سوگواران سے اظہار ہمدردی کیا، آصف زرداری نے جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں