اے ٹی ایمز کی بندش کی خبروں سے متعلق پی ٹی اے کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان میں اے ٹی ایمز کی بندش کی خبروں سے متعلق وضاحت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اے ٹی ایمز کی بندش کی خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا، ملک میں اے ٹی ایمز کی ممکنہ بندش سے متعلق خبروں کے حوالے سے ترجمان پی ٹی اے نے وضاحت کی ہے کہ ایل ڈی آئی نیٹ ورکس عدم دستیاب یا بند نہیں کیے گئے، جس کی وجہ سے آئی ٹی یا مالیاتی سیکٹر بشمول اے ٹی ایم نیٹ ورکس متاثر ہونے کا ممکنہ طور پر کوئی امکان نہیں ہے، میعاد ختم ہونے والے ایل ڈی آئی لائسنسوں کے آپریشنز معطل یا بند نہیں ہیں۔اسی طرح سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اے ٹی ایم مشینیں بند ہونے اور آن لائن بینکنگ سے متعلق افواہوں کی تردید کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں