وفاقی وزیر کا پی ٹی آئی میں گروہ بندی کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی)وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے تحریک انتشار قرار دیا اور اس میں گروہ بندی ہونے کا دعویٰ کیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انتشار ملک کو نقصان پہنچانے کی سیاست کررہی ہے، نفرت کی سیاست کا انجام اچھا نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ آج عمران خان کی بہن علیمہ خان کی ترجمان پی ٹی آئی روف حسن کےساتھ ہونے والی گفتگو سامنے آئی۔عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انتشار ملک کو نقصان پہنچانے کی سیاست کررہی ہے، نفرت کی سیاست کا انجام اچھا نہیں ہوتا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بشریٰ بی بی ہمدردی کے لئے جھوٹا اور من گھڑت بیانیہ پھیلارہی ہیں، تحریک انتشار میں کئی سال سے ڈس انفارمیشن سیل چل رہے ہیں، نفرت کی سیاست کا انجام اچھا نہیں ہوتا، بشریٰ بی بی جو جھوٹا بیانیہ پھیلارہی ہیں اس میں کوئی حقیقت نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر قبضے کی جنگ جاری ہے، نفرت اور تقسیم کی سیاست کرنے والوں کی اپنی پارٹی انتشار کا شکار ہے، سیاسی مفادات کیلئے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ہورہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close