وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے علیمہ خان اور رؤف حسن کی واٹس ایپ چیٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھابھی اور نند میں پارٹی پر قبضے کی جنگ چل رہی ہے۔
ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مذہب کارڈ، غداری کارڈ کے بعد پیش خدمت ہے مظلومیت کارڈ۔ یہ پارٹی ملک میں انتشار پھیلانے کےلیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مظلوم بن کر عوام سے ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتا ہے۔ جیل سے نکلنے کےلیے کبھی معافیاں، کبھی برطانوی وزیراعظم سے اپیلیں کر رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی وزیراعظم تھے تو مخالفین کو پھانسی دینے کی فہرستیں تیار کرتے تھے۔ آج ان کی اپنی بیوی اور بہن ان کی پھانسی سے متعلق پروپیگنڈا کر رہی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں