شاہد آفریدی نانا بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے، سابق کپتان شاہد آفریدی نانا بن گئے۔

پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں، مینجمنٹ اور پی سی بی نے شاہین شاہ آفریدی کو مبارک باد دی ہے۔شاہین شاہ آفریدی راولپنڈی میں بنگلادیش کے خلاف جاری پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد کل رات کراچی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی دوسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close