وفاقی حکومت نے جلسے سے متعلق وزیراعلیٰ سے رابطہ کیا یا نہیں؟ بیرسٹر سیف نے حقیقت بتا دی

پشاور (پی این آئی) ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی جلسے سے متعلق وزیراعلیٰ سے رابطہ نہیں کیا۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے بات چیت نہیں ہوئی، وفاقی وزراء من گھڑت بیانات سے پی ٹی آئی کارکنوں کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ پارٹی قیادت نے جلسے کے دن کی صورتحال سے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا، جلسہ منسوخ کرنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے ذاتی طور پر کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے جلسے کے دن کی ملاقات میں حکومت یا کسی دوسرے ادارے کا عمل دخل نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close