پی ٹی آئی کےگرفتار کارکنوں کو رہا کر دیا گیا

لاہور ((پی این آئی)لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار 51 کارکنوں کی بازیابی کے لئے دائر درخواست نمٹا دی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاری سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے مو¿قف اپنایا گیا کہ پولیس نے جلسے کے لئے اسلام آباد جاتے ہوئے تمام افراد کو حراست میں لیا، گرفتار افراد کے خلاف کوئی مقدمہ ہے اور نہ ہی کارکنان پولیس کو کسی مقدمہ میں مطلوب ہیں۔درخواست گزار کی جانب سے تمام کارکنان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی۔سماعت کے دوران اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فرخ لودھی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ گرفتار تمام 51 کارکنوں کو کو رہا کر دیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کے بیان کے بعد عدالت عالیہ نے درخواست نمٹادی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو وفاقی دارالحکومت میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close