گریڈ 1 سے گریڈ 4 تک کے ملازمین کیلئے بڑی خبر

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گریڈ1سےگریڈ4تک کےملازمین کوویلفیئر لون دینےکااعلان کر دیا۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی( پی سی اے اے) کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق پاکستان بھر کے ایئر پورٹس پر تعینات عملہ ویلفیئر لون کے لیے اہل ہوگا،پہلے سے ویلفیئر لون کی اقساط جمع کروانے والے ملازمین بھی لون کے اہل ہونگے۔پی سی اے اے کے جاری مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک ماہ کےدوران پانچ ملازمین ویلفیئر لون لےسکیں گے،ہرملازم سروس کےدوران تین مرتبہ ویلفیئر لون لےسکےگا، ملازمین ویلفیئر لون ادا کرنے کے1سال بعد دوبارہ ویلفیئر لون لینے کے لئے اہل ہونگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close