عمران خان نے ورزش کے لیے کون سا سامان فراہم کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی؟

اسلام آباد (پی این آئی)190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 2 درخواستیں جمع کروادی گئیں، ایک درخواست بانی پی ٹی آئی کو ورزش کیلئے ڈمبل فراہمی سے متعلق ہے۔

درخواستیں بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے جمع کروائیں، ایک درخواست بانی پی ٹی آئی کو ورزش کیلئے ڈمبل فراہم کرنے کی ہے، جبکہ دوسری درخواست بانی پی ٹی آئی سے بینک اسٹیٹمنٹ کیلئے لیٹر پر دستخط کروانے کی ہے۔عدالت نے دونوں درخواستوں پر جیل حکام کو جیل مینوئل کے مطابق عملدرآمد کرنے کی ہدایت کردی۔دوسری جانب جیل حکام نے ڈمبل کی فراہمی جیل مینوئل کے خلاف قرار دیتے ہوئے انکار کر دیا، جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی کو بینک اسٹیٹمنٹ کی دستاویزات بھی روک دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close