اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کی 15 دنوں کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی
اسلام آباد ہائیکورٹ میں عالیہ حمزہ کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواستوں پرسماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ عالیہ حمزہ کتنے دن جیل میں رہیں؟ اس پر وکیل عامیہ حمزہ نے بتایاکہ عالیہ حمزہ نے 15 ماہ اور 6 دن جیل میں گزارے۔عدالت نے عالیہ حمزہ کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ کو کتنے دن چاہیے؟ وکیل نے استدعا کی کہ ہمیں دو ہفتے کا وقت دے دیں۔
عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے 15 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور اور پولیس کو عالیہ حمزہ کو گرفتار کرنےسے روک دیا۔ہائیکورٹ نے عالیہ حمزہ کو 15 دنوں میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں