الیکشن کمیشن میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں کچھ نئی تقرریاں و تبادلے کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق سعید گل کو صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختون خوا تعینات کر دیا جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختون خوا شمشاد خان کو ای سی پی میں بطور ڈی جی ٹریننگ تقرری دے دی گئی ہے۔

علی اصغر سیال کو جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر الیکشنز سندھ تعینات کیا گیا ہے جبکہ نذرعباس کو جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر ایڈمن سندھ تعینات کیا گیا ہے۔علاقائی الیکشن کمشنر رخشاں نعیم احمد کو ڈائریکٹر صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے عہدے پر تقرری دے دی گئی ہے اور سمیع اللّٰہ کاکڑ کو علاقائی الیکشن کمشنر رخشاں تعینات کر دیا گیا ہے۔گوہر رحمٰن کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نوشکی تعینات کر دیا گیا ہے اور آصفہ خورشید کو انتظامی بنیاد پر الیکشن آفیسر مری تعینات کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close