پی ٹی آئی کا جلسہ کس نے ملتوی کرایا؟ علیمہ خان کا انکشاف

بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جلسہ اس لیے مؤخر کیا گیا کیوں کہ مجھے بتایا گیا تھا کہ انتشار کا خدشہ ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران علیمہ خان نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مجھے بتایا گیا کہ مذہبی جماعتیں اسلام آباد میں اکٹھی ہو رہی ہیں۔علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے اعظم سواتی اور بیرسٹر گوہر کو کہا ہے کہ 8 ستمبر والا جلسہ ملتوی نہیں ہو گا، یہ جلسہ ہر صورت ہو گا، ورکرز کو ہدایات دی گئی ہیں، اگر اب جلسہ منسوخ کرنے کی اطلاع آئے تو آپ نے نہیں ماننا۔

انہوں نے کہا کہ عوام چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی کے لیے ضرور گھروں سے نکلیں، کسی کو سمجھ نہیں آ رہی کہ صبح 7 بجے ملاقات کیسے ہوئی ہو گی، جیل میں اسٹیبلشمنٹ کے بغیر کچھ ممکن نہیں، صبح 7 بجے جیل میں ملاقات ہونا ہمارے لیے بھی عجیب بات تھی۔علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو اعظم سواتی نے مذہبی جماعتوں کے احتجاج کا بتایا یا ان کو پہلے پتہ تھا دونوں چیزیں ممکن ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آڈیو میری تھی، ہم سب حیران تھے کہ اچانک کیسے جلسہ ملتوی ہو گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close