فوت شدہ شناختی کارڈ پر سم استعمال کرنے والے صارفین کیلئے اہم خبر

لاہور (پی این آئی) فوت شدگان کے قومی شناختی کارڈز پر فعال موبائل سمز بلاک کرنے کا فیصلہ، پی ٹی اے نے موبائل سمز بلاک کرنے کی ڈیڈ لائن کا اعلان کر دیا، فوت شدگان کے اہل خانہ موبائل سمز اپنے نام کروا سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے موبائل سمز کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام اور سمز بلاک کرنے کیلئے منصوبہ تیار کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نادرا سے صارفین کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیاہے،سمز کو تین مراحل میں بلاک کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں جعلی اور منسوخ ہونے والے شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کو بلاک کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں ایکسپائر شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا، جبکہ تیسرے مرحلے میں انتقال شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کو بلاک کیا جائے گا۔

اس ضمن میں پی ٹی اے کی جانب سے صارفین کو آگاہی پیغامات کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ سمز کی فعالیت کو یقینی بنانے کیلئے صارفین کو قومی شناختی کارڈز نادرا سے اجرا کرانے پر زور دیا گیا ہے، سمز کو مرحلہ وار بلاک کرنے کا عمل 16 اگست سے شروع ہوگا۔بلاک شدہ سمز دوبارہ بحال متعلقہ موبائل آپریٹرز کے سینٹرز پر بائیو میٹرک تصدیق سے ہوگی۔پی ٹی اے حکام کے مطابق موبائل سمز کا غیر قانونی استعمال کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں