اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں 5G سروس اپریل 2025 تک متعارف کروا دی جائے گی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام کو بتایا ہے کہ ملک میں 5G سروس اپریل 2025 تک متعارف کروا دی جائے گی۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام کا اجلاس منعقد ہوا۔چیئرمین پی ٹی اے نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس نیلامی کے ذریعے نئی کمپنیوں کو بھی راغب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ مارکیٹ کو وسعت دی جائے اور مسابقت میں اضافہ ہو۔
پی ٹی اے کے چیئرمین نے اجلاس میں یہ بھی بتایا کہ سب میرین کیبل کی بحالی کا عمل جاری ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ بحالی 27 اگست تک مکمل ہو جائے گی۔انٹرنیٹ سروسز کی اپ گریڈیشن کے باوجود، مزید خلل کی توقع نہیں کی جا رہی ہے، جس سے صارفین کو بہتر انٹرنیٹ خدمات میسر آئیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں