تحریک انصاف کو 8ستمبر کو بھی جلسہ نہیں کرنے دیں گے، چیلنج کر دیا گیا

پشاور (پی این آئی) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے ڈی چوک پر جلسہ کرنا تھا، جلسہ ہماری اجازت کے بغیر کر ہی نہیں سکتے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں جلسہ نہیں کرسکتے، پی ٹی آئی میں خود انتشار ہے، وزیراعلیٰ کہتے ہیں کسی کا باپ جلسہ سے نہیں روک سکتا، میں کہتا ہوں کہ 8 ستمبر کو بھی جلسہ نہیں کرنے دیں گے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کرپشن کے خاتمہ کے دعویداروں نے ریٹ فکس کر رکھے ہیں، پیسوں پر پوسٹنگ، ٹرانسفر، بھرتیاں طے کی جاتی ہیں، میں سمجھتا ہوں وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ لے لیں، وزیراعلیٰ کے پی اسمبلی میں اعتماد کھو چکے ہیں۔صوبے میں امن وامان کی صورتحال غیر تسلی بخش ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close