اسلام آباد (پی این آئی ) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ ہر نماز میں دعا کرتا ہوں اللہ مجھ سے کوئی غلط فیصلہ نہ کروائے، جس دن لگا دباؤ میں آکر فیصلے کررہا ہوں اُس دن گھر چلا جاؤں گا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ مبارک ثانی کیس میں پنجاب حکومت کی مخصوص پیراگراف کو حذف کرنے کی درخواست پر سماعت کر رہا ہے، سماعت کے آغاز پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ نظر ثانی میں جب آپ نے فیصلہ دیا تو پارلیمنٹ اور علمائے کرام نے وفاقی حکومت سے رابطہ کر کے کہا حکومت کے ذریعے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے، اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے خط ملا اور وزیراعظم کی جانب سے بھی ہدایات کی گئیں تھی، دوسری نظرثانی تو نہیں ہو سکتی اس لیے ضابطہ دیوانی کے تحت آپ کے سامنے آئے ہیں، فریقین کو نوٹسز جاری کیے گئے تو فریقین عدالت میں اور ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے ہیں کیوں کہ معاملہ مذہبی ہے تو علمائے کرام کو سن لیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں