موجودہ لیڈرشپ کا عمران خان کو باہر نکالنے کا ارادہ ہی نہیں ،علیمہ خان برس پڑیں

لاہور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان ترنول میں پی ٹی آئی کا جلسہ ملتوی ہونے پر پارٹی قیادت کیخلاف کھل کر بول پڑیں۔

علیمہ خان نے پی ٹی آئی کا جلسہ ملتوی ہونے پر ردعمل میں کہا ہے کہ اعظم سواتی کس کے کہنے پر صبح صبح بانی پی ٹی آئی سے ملنے گئے،اعظم سواتی نے کس کے کہنے پر بانی پی ٹی آئی کو جلسہ ملتوی کرنے کا پیغام پہنچایا؟علیمہ خان کاکہناتھا کہ صبح ساڑھے 7بجے اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیسے ممکن ہو سکتی ہے؟کسی کے کہنے پر ان لوگوں نے بانی پی ٹی آئی سے جلسہ ملتوی کروایا، کارکنان کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں تھی تو بانی پی ٹی آئی سے فیصلہ کروا دیا۔

علیمہ خان نے کہاکہ موجودہ لیڈرشپ کا بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالنے کا ارادہ ہی نہیں ہے،پارٹی کا چیئرمین باہر بیٹھا ہے اس نے فیصلہ کیوں نہیں کیا؟یہ فیصلے خود کرتے ہیں اور نام بانی پی ٹی آئی کا لگا دیتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close