وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اسلام آباد جلسے کے راستوں میں کھڑی رکاوٹیں ہم ہٹادیں گے۔
پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ کل ہرحال میں جلسہ کریں گے، جس کی اجازت عدالت نے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ترنول اسلام آباد کی حدود سے باہر ہے اور ہم جلسہ کریں گے، کمشنر اسلام آباد کے پاس اختیار نہیں کہ ہمارے جلسے کا این او سی کینسل کرے۔وزیراعلیٰ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم دھرنا دینے نہیں آرہے، جب دھرنا دینا ہوگا تب دھرنا دینے کا اعلان کریں گے، جلسہ کرنے کے بعد ہم واپس چلے جائیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہمارا تصادم کا کوئی ارادہ نہیں، ہم کوئی غیرقانونی کام نہیں کریں گے، ہمارے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں تو ہم ہٹادیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں