تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد ( پی این آئی) اسلام آباد کا ریڈ زون سیل، تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق کل 22 اگست بروز

 

جمعرات کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کیلئے تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے وفاقی دارالحکومت میں کل مذہبی جماعتوں اور تحریک اںساف کے جلسوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کل بروز جمعرات 22 اگست کو اسلام آباد کے تمام اسکول و کالجز

 

بند رہیں گے، جبکہ اسلام آباد کے ریڈ زون کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب تحریک اںصاف نے اسلام آباد کے علاقے ترنول میں اپنے شیڈول جلسے کا این او سی منسوخ ہونے کے باوجود جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمشنر اسلام آباد کی جانب سے بدھ کے روز تحریک انصاف کو جلسے کیلئے دیا گیا اجازت نامہ منسوخ کر دیا

 

تھا۔ اس اقدام پر وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ نے اعلان کیا کہ کل ڈنکے کی چوٹ پر اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، عمران خان اب ہماری ضد بن چکے، خیبرپختونخواہ کے تمام قافلے کل دن 3 بجے تک صوابی انٹرچینج پہنچیں، قافلوں کو خود لیڈ کروں گا۔ جلسہ کیلئے عدالت سے ملنے والی این او سی کو کمشنر نے کینسل کیا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے فسطائیت، جبر اور غیرقانونی اقدامات کا سلسلہ

 

شروع ہے۔ ہم اس کی بھرپورمذمت کرتے ہیں، ہم ہرصورت میں جلسہ کریں گے، اگر یہ عدالتوں کو نہیں مانتے تو کل کا دن ثابت کرے گا کہ طاقت عوام کی ہے یا ان مینڈٹ چوروں کی۔ کل فیصلہ کن مرحلہ ہے کہ قوم بانی پی ٹی آئی عمران کے ساتھ کھڑی ہے، قوم حق، آئین اور آزادی کیلئے کھڑی ہے۔ جبکہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب خان نے بھی کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی اجازت پرکل

 

22 اگست کو ترنول چوک میں جلسہ ہرصورت ہوگا، جلسے کی قیادت علی امین گنڈاپور کریں گے۔ انہوں نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ پر امن اسلام آباد جلسہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے اجازت کی روشنی میں انشاءاللہ کل 22 اگست 2024 کو 4 بجے بمقام ترنول چوک ہرصورت ہوگا۔ جلسے کی قیادت وزیراعظم عمران خان کے حکم کے مطابق وزیراعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاپور کریں گے۔ اسی

 

طرح پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما بیرسٹرگوہرعلی نے کہا کہ جلسے کا این اوسی معطل کرنا غیرقانونی، غیرآئینی اور جمہوریت کی نفی ہے۔ ہم ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کل پرامن جلسہ کریں گے۔ اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے ترنول جلسے کا این او سی منسوخ کردیا ہے، ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں این اوسی کینسل نہیں کیا جاسکتا۔ ہمارا جلسہ ریڈزون سے 30 کلومیٹر فاصلے

 

ترنول سنگجانی کے مقام پرہوگا، ہم جلسہ کریں گے کوئی دھرنا نہیں دیں گے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے سکیورٹی خدشات کے باعث صوبے میں سیاسی سرگومیوں اور جلسوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ میڈیا کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں سیاسی سرگومیوں ، مظاہروں اور جلسوں پر پابندی عائد کردی ہے، پابندی کا اطلاق 22 سے 24 اگست تک صوبے بھر میں ہوگا، سیکرٹری داخلہ

 

نے صوبے بھر میں پابندی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ پابندی کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر عوامی اجتماعات دہشتگردوں کیلئے آسان ہدف ہوسکتے ہیں، امن ومان کے قیام ، انسانی جانوں ، املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 کا نفاذکیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے کل ہونے والے اسلام آباد جلسے کا این او

 

سی بھی منسوخ کردیا ہے، چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں این او سی منسوخی کا فیصلہ کیا گیا، این او سی منسوخی کا فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ پر کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس آج چیف کمشنر کی زیر صدارت ہواجس میں آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں

 

ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے جاری کئے گئے این او سی کا جائزہ لیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے مختلف ایونٹس ہونے کی وجہ سے سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close