پاکستانی زائرین کی بس کے حادثےکی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

ویب ڈیسک (پی این آئی)ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کے حادثے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں بس کو بے قابو ہو کر ایک عمارت سے ٹکراتے اور آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 35 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے۔ 16 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔یزدکے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

جاں بحق ہونے والے بیشتر افراد کا تعلق لاڑکانہ، خیرپور اور کشمور سے ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کا کہنا ہے کہ تمام مسافر لاڑکانہ کے ایک ٹور آپریٹر کے ذریعے ایران گئے تھے، حادثے کے بعد سے ٹور آپریٹرکا دفتر بند ہے۔لواحقین نے حکومت سے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر پاکستان لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے میتیں جلد از جلد وطن واپس پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ حادثےکی وجہ بس کی اووراسپیڈنگ اور بریک فیل ہونا تھا ، اوور اسپیڈنگ کی وجہ سے بس ایک اسکول کی دیوار سے ٹکرائی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close