سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کو بڑا جھٹکا دیدیا

لاہور(پی این آئی)پنجاب حکومت نے سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو دیا گیا پروٹوکول واپس لے لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاوید اقبال عہدے سے ہٹنے کے باوجود سرکاری پروٹوکول استعمال کر رہے تھے۔ جاوید اقبال کو چار پولیس اہلکار اور ایک سرکاری گاڑی دی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پروٹوکول پر تعینات نفری کو پولیس لائنز میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیر احمد کو 2 سال کیلئے چیئرمین نیب تعینات کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو چیئرمین نیب تعینات کیا تھا۔ چیئرمین نیب کی تنخواہ اورمراعات سپریم کورٹ کے جج کے برابرکر دی گئیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close