پی ٹی آئی کی جلسہ گاہ کے مقام پر مشکوک بیگ بر آمد ہونے کا انکشاف، پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی

اسلام آباد (پی این آئی)تحریک انصاف کی جلسہ گاہ کے مقام پر مشکوک بیگ کی موجودگی پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔

مشکوک بیگ جلسہ گاہ سے ملحقہ مسجد میں رکھا گیا تھا، اطلاع ملنے پر مسجد خالی کرا کر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔پولیس کی بھاری نفری مسجد کے باہر تعینات کر دی گئی ہے جبکہ امام مسجد کا کہنا ہے کہ جس جگہ بیگ رکھا گیا ہے وہ مسجد کا احاطہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close