تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں نشستیں مزید کم ہوگئیں

اسلام آباد (پی این آئی )سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 2 اراکین کی اسمبلی رکیت ختم کر دی گئی جبکہ (ن )لیگ کے 2 اراکین کو بحال کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پی ٹی آئی کے رانا محمد فراز نون اور چوہدری بلال اعجاز کی رکنیت منسوخ ہونے پر اراکین کو ڈی لسٹ کر دیا ۔ قومی اسمبلی سیکریٹری نے( ن) لیگ کے عبدالرحمان خان کانجو اور اظہار قیوم کی اسمبلی رکنیت بحال کر دی ہے ۔ مسلم لیگ کے 2 اراکین کو پارٹی فہرست میں شامل کر دیا گیاہے جس کے بعد (ن )لیگ کی قومی اسمبلی میں2 نشستوں کا اضافہ ہواہے ، قومی اسمبلی میں (ن )لیگ کی نشستیں 108 سے بڑھ کر 110 ہو گئیں ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین 84 سے کم ہو کر 82 رہ گئے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close