اسلام آباد جلسہ ہر صورت ہوگا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بڑا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے اسلام آباد جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری کر دیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی ساری عوام نے کل 3 بجے تک صوابی پہنچنا ہے وہاں سے میں خود انکو لیڈ کرونگا۔ میں پوری پاکستانی قوم سے درخواست کرتا ہوں کہ کل ترنول چوک پہنچیں۔ انشاء اللہ ہم ہر حال میں ترنول چوک میں جلسہ کرینگے۔ عمران خان ہمارا لیڈر ہے ،پہلے وہ ہماری محبت تھی، پھر وہ عشق بنا اور اب وہ ہماری ضد بن گیا ہے۔اگر وفاقی حکومت عدالتی فیصلوں کو نہیں مانتی تو انشاء اللہ ہم کل انکو بتائیں گے کہ طاقت صرف عوام کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close