اسلام آباد (پی این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی نے جلسے کا این او سی معطل کرنے کے حوالے سے ردعمل دیدیا۔
کہتے ہیں ہم ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کل پرامن جلسہ کریں گے،وزیراعلی خیبرپختوانخوا علی امین گنڈاپور سمیت مرکزی قیادت جلسے سے خطاب کرے گی،ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں این او سی کینسل نہیں کیاجاسکتا،ہمارا جلسے ریڈزون سے 30کلومیٹر فاصلے ترنول سنگجانی کے مقام پرہوگا،ہم کل پانچ بجے صرف جلسہ کریں گے کوئی دھرنا نہیں دیں گے،مذہبی جماعت کا احتجاج ڈی چوک میں صبح آٹھ بجے شیڈول ہے،این او سی معطل کرنا غیر قانونی،غیر آئینی اور جمہوریت کی نفی ہے،چیف کمشنر کو یقین دہانی کرائی ہے کہ صرف جلسہ ہوگا اور بروقت ختم ہوجائےگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں