اسد قیصر نے قوم سے معافی مانگ لی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے

 

سابق آرمی چیف آف سٹاف جنرل ( ر ) قمر جاوید باجوہ کی ایکسٹینشن کے معاملے پر قوم سے معافی مانگ لی ۔ سماء کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما اور اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جنرل ( ر ) باجوہ کو ایکسٹینشن دینے پر قوم سے معافی مانگتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا مقدمہ اگر فوجی عدالت میں گیا تو پُرامن

 

احتجاج کریں گے۔ گفتگو کے دوران اسد قیصر نے عالمی عدالت انصاف میں بھی جانے کا عندیہ دیا۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا مقدمہ اگر ملٹری کورٹ گیا تو ہمیں عالمی عدالت انصاف کی طرف جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مدت ملازمت میں توسیع قابل قبول نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنرل ( ر) باجوہ کو ایکسٹینشن دے کر ہم نے بہت بڑی غلطی کی اور اپنے پاوں پر کلہاڑا مارا، اپنی اس غلطی پر قوم سے معافی مانگتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں