اسلام آباد جلسے سے متعلق شیر افضل مروت کا بڑا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہمارا جلسہ ترنول سے سنگجانی کی طرف ہو

 

گا ، ہمارا کوئی باقاعدہ سٹیج نہیں ہو گا ، علی امینگنڈاپور کی قیادت میں خیبر پختونخواہ سے لاکھوں کا مجمع پہنچے گا ۔اسلام آباد کے نواحی علاقہ میں پی ٹی آئی کے مجوزہ جلسہ کے متعلق اپنے بیان میں شیر افضل مروت نے کہا کہ پانچ کنال زمین ہمارے جلسہ کے لیے بہت کم ہے ۔شیر افضل مروت نے کہا کہ جلسہ میں آنے والے کارکن اکیلے نہ نکلیں، قافلوں کی صورت میں نکلیں۔ جب لاکھوں لوگ ہوں

 

 

گے تو کوئی ان کو گرفتار نہیں کر سکتا ۔ ایف آئی آر پہلے بھی ہم پر بہت ہیں مزید بھی ہو جائیں، کوئی ڈر نہیں۔ شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ 22 اگست کو اگر کارکنوں کو روکا گیا تو بنگہ دیش جیسا سلوک ہو گا ۔ یہ جلسہ صوابی کے جلسہ سے بہت بڑا ہو گا۔ترنول میں جلسہ کے لئے تیار کی گئی جگہ کا دورہ کرنے کے دوران شیر افضل مروت نے کہا کہ میں 22 اگست سے پہلے گرفتاری نہیں دینا چاہتا، ہمارے سب رہنماؤں اور کارکنوں کو انڈرگراؤنڈ چلے جانا چاہیے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ ہرحال میں جلسہ کریں گے، اس بار پولیس کو اسٹیج اکھانے کا موقع نہیں ملےگا کیونکہ ہم متحرک اسٹیج لگائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close