سرکاری گندم کے گودام سے کروڑوں روپے کی گندم غائب کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)بلوچستان کے ضلع ژوب میں سرکاری گودام سے 5 کروڑ سے زائد مالیت کی گندم کی بوریاں غائب ہوگئیں۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک ژوب کے مطابق سرکاری گودام سے 5 کروڑ سے زائد مالیت کی 4 ہزار 885 بوریاں گندم غائب ہوئیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک کا کہنا ہےکہ گندم کی کمی پورا کرنےکے لیے بوریوں میں مٹی ملائی گئی ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک کے مطابق سرکاری گودام کے انچارج کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور سٹی پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کرا دیاگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close