اسلام آباد(پی این آئی)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کسی اتحاد کے بغیر اپنی تحریک خود چلانے کا اعلان کردیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ اسٹیبلشمنٹ نے اب اپنے داخلی معاملات کو سنجیدگی سے لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں سیاسی اتحادوں کے تجربے اچھے نہیں رہے، ہم مزید نہ کسی کو شرمندہ کرنا چاہتے ہیں، نہ خود ہونا چاہتے ہیں، اس لیے جمعیت علمائے اسلام کسی اتحاد کے بغیر اپنی تحریک خود چلائے گی۔ان کا کہنا تھاکہ اپوزیشن کا کردار پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھی ادا کریں گے، ایشو ٹو ایشو دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد ہوسکتا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جماعت اسلامی نے بھی اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کے بجائے چند نکات پر حمایت کا فیصلہ کیا تھا۔گزشتہ دنوں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان نے بھی شرکت کی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں