شیر افضل مروت نےپی ٹی آئی کارکنان کو انڈر گرائونڈ جانے کا مشورہ دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ میں بھی 22 اگست سے پہلے گرفتاری نہیں دینا چاہتا، ہمارے سب رہنماؤں و کارکنان کو انڈرگراؤنڈ چلے جانا چاہیے۔

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنماء شیر افضل مروت نے تحریک انصاف کا 22 اگست کو ہونے والے ترنول کی جلسہ گاہ کا دورہ کیا ، اس موقع پر شیر افضل مروت نے کہا کہ ہرحال میں جلسہ کریں گے۔اسلام آباد ترنول میں تحریک انصاف کے ہونے والے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء ایڈوکیٹ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ اس بار پولیس کو اسٹیج اکھانے کا موقع نہیں ملےگا کیونکہ ہم متحرک اسٹیج لگائیں گے۔

ترنول کی جلسہ گاہ میں پی ٹی آئی رہنماء ایڈوکیٹ شیر افضل کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ہمارے سب رہنماؤں و کارکنان کو انڈرگراؤنڈ چلے جانا چاہیے، میں بھی 22 اگست سے پہلے گرفتاری نہیں دینا چاہتا۔ تحریک انساف کے رہنماء میں اپنی گفتگو میں مزید بتایا کہ یہاں جگہ کم ہے سنگجانی ٹول پلازہ کےقریب بھی لوگوں کو بلائیں گے،پشاورو خیبرپختونخوا سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں قافلہ آئےگا، قافلے کرین وغیرہ سب تیاری سے آئیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close