جنرل فیض اگر عمران خان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے تو۔۔۔صحافی حامد میر کھل کر بول پڑے

کراچی (پی این آئی) جنرل (ر)فیض حمید غلط بیانی کے بہت بڑے بادشاہ تھے ، انہیں ترقی کیسے ملی ۔۔۔؟ اس حوالے سے سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کھل کر بول پڑے۔

حامد میر کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف جنرل (ر)فیض حمید کے وعدہ معاف گواہ بننے پر انہیں کوئی حیرانی نہیں ہوگی ۔ایک انٹرویو میں حامدمیرکا کہناتھاکہ جنرل (ر)فیض حمید کے بارے میں ذاتی طو رپر یہ کہہ سکتا ہوں کہ وہ غلط بیانی کے بہت بڑے بادشاہ تھے اسی طرح ان کی ترقی ہوئی ہے‘جب عمران خان وزیراعظم تھے تو جنرل (ر)فیض حمید پیپلز پارٹی اور (ن )لیگ سے مل کر اُن کے خلاف باتیں کرتے تھے کہ عمران خان سے بہت تنگ ہوں ‘فیض حمیدنے عمران خان کے کہنے پر اتنے بڑے کام نہیں کیے ہیں .

انہوں نے زیادہ تر غلط کام جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ کے کہنے پر کیے ہیں‘ اگر وہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے خلاف خاموش رہتے ہوئے عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنتے ہیں تو پھر جو بھی معاملہ ہوگا وہ دراصل جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف ہی چارج شیٹ بنے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close